برطانوی چینل اسکائی نیوز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اس نے افغانستان کے فوجی حکام کے نام پر پاکستان پر فضائی حملے کی خبر نشر کی، جسے بعد میں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
اسکائی نیوز کا دعویٰ تھا کہ افغان حکام نے پاکستانی فضائی کارروائیوں کے جواب میں پاکستان پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ برطانوی چینل سے وابستہ افغان صحافی یلدا حکیم نے بھی یہ دعویٰ پیش کیا تھا، تاہم صارفین اور مبصرین نے اسے جعلی خبر قرار دے کر سخت تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اسکائی نیوز کو خبروں کی غیر مصدقہ رپورٹنگ اور بعد میں انہیں ڈیلیٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسکائی نیوز نے بعد میں تمام متعلقہ ٹویٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، لیکن اس واقعے نے میڈیا کی ذمہ داری اور خبروں کی تصدیق کے اہمیت کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔














