پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے دو ٹوئٹس میں کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج ہندوستان کی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کی شکست مقدر ہے، ان شاء اللہ۔

انہوں نے واضح کیا کہ افواج پاکستان ہر حال میں وطن کی حفاظت اور سرحدی سلامتی کے لیے سرگرم ہیں اور ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد توقع تھی کہ افغانستان میں امن قائم ہوگا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور خطے میں استحکام پر توجہ دیں گے، تاہم ان کے بقول طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا اور دنیا بھر کے دہشتگرد عناصر کو وہاں جمع کر کے دہشتگردی برآمد کرنا شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا اور خواتین کو وہ حقوق بھی نہیں دیے جا رہے جو اسلام عطا کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعے حالات معمول پر رکھنے کی کوششیں کیں اور بھرپور سفارت کاری کی، مگر طالبان بھارت کی پراکسی بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو افواج پاکستان فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔

وزیر دفاع نے یاد دلایا کہ پاکستان نے گزشتہ 50 برسوں سے تقریباً 50 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور آج بھی لاکھوں افغان شہری پاکستان میں روزگار کما رہے ہیں، تاہم ان کے بقول اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج اپنے ہمسایوں سے بخوبی واقف ہے اور ملکی دفاع کے لیے ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن خیبر پختونخوا اور وفاقی سطح پر دیگر صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ دفاعِ وطن میں کردار ادا کرتے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

پاکستان پر افغانستان کے فضائی حملے کی جعلی خبر پر شدید تنقیدکے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان