پاکستان تحریکِ انصاف نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں جاری دہشتگرد کارروائیوں اور افغان حکومت کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات
پارٹی نے تاکید کی ہے کہ وطن کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے فوجی اور شہری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اور ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔ تحریکِ انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے یہ موقف ٹوئٹ میں جاری کیا۔
پارٹی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں افغانستان کا ساتھ دیا اور انسانی ہمدردی کے تحت بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ دی، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں افغانستان کا ساتھ دیا اور انسانی ہمدردی کے تحت بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ دی۔ یہ کتنی افسوسناک بات ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا…
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) February 26, 2026
ان کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، جہاں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نازک صورتِ حال میں تحریکِ انصاف اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ پارٹی نے رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی دہشتگرد کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کے صبر و تحمل کو سراہا۔














