قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے 2021 اور 2022 میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ گھر میں فوٹو سیشن کرایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹرافی اور کیپس کے ساتھ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ایپ لوڈ کیا ، تصاویر میں آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئرکے کیپس اور تینوں ٹرافیز شامل ہیں۔
تصاویر کے ساتھ کیپشن کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ ’ تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو ‘۔
You are your own magic 🪄 pic.twitter.com/2VO1c4YZLn
— Babar Azam (@babarazam258) February 2, 2023
یاد رہے کہ بابر اعظم 2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ اور او ڈی آئی ٹیم آف دی ایئر میں شامل تھے، 2021 میں بابر اعظم کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔