آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا قومی کرکٹ ٹیم کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
سری لنکا کے خلاف سپر 8 مرحلے کا اہم میچ اس وقت جاری ہے، تاہم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو 65 رنز سے فتح درکار تھی، جو ممکن نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف مضبوط آغاز، پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز
کینڈی میں کھیلے جانے والے آج کے اس اہم میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز اسکور کیے، جس میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی دھواں دار اننگز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو 147 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرنا تھا، جس میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف اہم میچ آج، قومی ٹیم کس طرح سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے؟
سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا، جبکہ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔














