ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، جون میں دسمبر جیسا موسم

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں پر ہلکی، کہیں تیز اور کہیں مسلسل بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز سے اب تک ہلکی بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، راولپنڈی میں بھی صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی، جہاں تیز بارش سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔

مری اور گلیات میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری نے  موسم گرما کو ٹھنڈا کردیا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے۔

 مالاکنڈ ڈویژن، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اورمردان میں بھی بادل کھل کر برسے، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

پنجاب کے بیشتر شہروں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اورلاہور میں بھی وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

وسطی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، قصور، جہلم ، اٹک اور چکوال میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔

پنجاب کے دیگر علاقوں بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، جوہر آباد، اور خوشاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی اور گردونواح میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارکھان، موسٰی خیل، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ