مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش متاثر ہو سکتا ہے؟

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی موجودہ کشیدگی اثر انداز ہو سکتی ہے، تاہم اگر سفری خطرات اور خدشات بڑھنے نہ پائیں تو ٹور شیڈول کے مطابق جاری رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا میں شائع سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ ڈھاکا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہے، جو 11، 13 اور 15 مارچ کو شیڈول ہیں۔ پاکستان کا اسکواڈ 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچنے والا ہے، اور ہفتے کے ابتدائی دنوں میں ون ڈے اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو شکست دیدی

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، کیونکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027ء کے تناظر میں ٹیم کا فوکس اب ون ڈے فارمیٹ پر ہوگا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جبکہ ٹی 20 فارمیٹ میں انڈر پرفارمرز کو باہر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور جاری ہے۔ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کے پاس فوری کوئی سیریز نہیں ہے، تاہم اسکواڈ میں 5 سے 6 انڈر پرفارمرز کو چھٹی دینے کے امکانات ہیں، جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کی تیاری بہتر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کی سینچری رائیگاں، پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور ہوگیا

پاکستان ٹیم نے گزشتہ برس شاہین آفریدی کی قیادت میں ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی تھی، اور اس تجربے کی بنیاد پر اس مرتبہ اسکواڈ کی تشکیل اور حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان