ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو شکست دیدی

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، حالانکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔

اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل سے قبل ناقابلِ شکست رہی۔

نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز اسکور کیے۔ جواب میں جنوبی افریقا نے 17.5 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

2024 ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس نے محض 18 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سکندر رضا نے بیٹنگ میں 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بعد ازاں بولنگ کرتے ہوئے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ زمبابوے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا اور شریک میزبان سری لنکا کو شکست دے چکی تھی۔

میچ کے آغاز میں سکندر رضا نے تیسری ہی گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کو صفر پر کیچ آؤٹ کرایا، جبکہ اگلے اوور میں جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کو چار رنز پر بولڈ کیا۔

تاہم بعد میں ٹرسٹن اسٹبس (21) اور جارج لنڈے (30) نے ناقابلِ شکست 53 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟