خیبرپختونخوا: 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کی جیو فینسنگ کے ذریعہ شناخت کر لی گئی

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس نے خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی جیو فینسنگ کے ذریعے شناخت کر لی ہے، ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی ایز، سابق ضلعی عہدیداران اور یوتھ ونگ کے متعدد رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں۔

پشاورپولیس کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے، 9 اور10 مئی کو پرتشدد واقعات کے دوران کون، کس کے ساتھ رابطے میں تھا، جیوفینسنگ میں سب کچھ سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9، 10 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں سابق ایم پی ایزو پارٹی قائدین پرتشدد مظاہرین کے ساتھ رابطے میں تھے، پرتشدد مظاہرین کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

’جے آئی ٹی میں پولیس اور ایجنسیوں نے جیو فنسنگ سمیت مختلف رپورٹس مرتب کرلی ہیں۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے مقامی قائدین و سابق ایم پی ایز مختلف موبائل فونز کے ذریعے پرتشدد کارکنان کے ساتھ رابطے میں تھے جن میں سابق ایم پی اے فضل الٰہی، ملک واجد، پیرفدا محمد کا نام شامل ہے۔

پشاور کے سابق ضلعی ناظم عاصم خان سمیت پی ٹی آئی کے مقامی قائدین میں مینا خان،عبدالواجد، ہدایت خلیل، فرید گل ودیگر لوگوں کے نام رپورٹ میں سامنے آئے ہیں جو 9 اور 10 مئی والے دن کارکنان کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرین پر مقدمات درج ہیں ان کی سخت نگرانی ہورہی ہے، تمام ملزمان کو موقع ملتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

’صوبہ بھر میں جہاں سے بھی اطلاع ملے نامزد ملزمان کو گرفتارکریں گے۔‘

پولیس نے سابق ایم این اے و صدر جنوبی اضلاع شاہد خٹک اور مرکزی یوتھ ونگ صدر مینہ خان آفریدی کو پہلے سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی