ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں سیکیورٹی سخت، امریکی سفارتخانے کے اطراف اضافی نفری تعینات

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں خاص طور پر امریکی سفارتخانے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی ہے، جس کا مقصد موجودہ عالمی سیکیورٹی ماحول کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو مضبوط کرنا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق، پولیس کے ساتھ ساتھ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش یعنی بی جی بی کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ، فٹبال میچ بھی دیکھا

ان اقدامات کا اعلان وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے امریکی سفیر برینٹ ٹی۔ کرسٹینسن سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں دونوں فریقین نے دہشت گردی، غیر قانونی ہجرت اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، معمول کی پولیس تعیناتی کے علاوہ بی جی بی کے ارکان کو سفارتی علاقے کی سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے اور تمام ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کا استقبال کرتے ہوئے امریکا کو خاص طور پر سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں بنگلہ دیش کا قریبی شراکت دار قرار دیا، سفیر کرسٹینسن نے واشنگٹن کی خواہش دہرائی کہ وہ ڈھاکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی سفیر نے زور دیا کہ اسپیشل پروگرام فارایمبیسی آگمینٹیشن اینڈ ریسپانس کے لیے مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنا ضروری ہے تاکہ امریکی سفارتخانے اور وسیع سفارتی علاقے کی سیکیورٹی کو بڑھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات، تجارتی امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے خبردار کیا کہ تاخیر امریکی فنڈنگ کی دوبارہ تقسیم کا سبب بن سکتی ہے، جواب میں وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ اعلیٰ سطح کی ضروری منظوریوں کے بعد حکومت پروگرام کے فوری نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

غیر قانونی ہجرت کے مسئلے پر، امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش میں الیکٹرونک نیشنلٹی ویریفیکیشن یعنی ای این وی سسٹم متعارف کروایا جائے، انہوں نے کہا کہ کامیاب نفاذ کے بعد بنگلہ دیش امریکی امیگریشن پروسیجرز میں’گرین زون‘ کیٹیگری میں آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: نوجوان سیاسی رہنما پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی سخت، 2 افراد گرفتار

امریکی سفیر برینٹ ٹی۔ کرسٹینسن نے بنگلہ دیش کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں طویل المدتی امریکی تعاون کو بھی اجاگر کیا، تفتیشی افسران سے لے کر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل تک 2010 سے تقریباً 30,000 پولیس اہلکاروں نے امریکی اسپانسر شدہ تربیت اور سازوسامان حاصل کیا۔

تاہم، انہوں نے نوٹ کیا کہ تربیت یافتہ اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ اور تبادلوں نے اس کے اثرات کو محدود کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور وزارت کے حکام کو ہدایت دی کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کاری میٹنگ یا ورکشاپ کا انتظام کریں۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے، جن میں وزارت داخلہ اور ڈھاکہ میں امریکی سفارتخانے کے نمائندے شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان