نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اہم ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی۔
Pakistan’s Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar spoke to Bahrain’s Foreign Minister Abdullatif bin Rashid Alzayani and emphasised “efforts towards de-escalation, and advancing peace and stability in the region”.
— omar r quraishi (@omar_quraishi) March 2, 2026
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔














