توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کی میڈیکل چیک اپ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے شفا اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں پر اعتراضات دور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس اربابِ محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو سماعت کریں گے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔  وکیل سردار لطیف کھوسہ نے علاج کے لیے متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے: توشہ خانہ 2 کیس: بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی سے کون لے اڑا؟ پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیا تنازع کھڑا کردیا

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے، علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی دینے، فیملی کو بانی پی ٹی آئی کے علاج کے دوران رسائی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟