افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے خوف سے کابل سے بامیان منتقل ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم کے حکام نے پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے خوف سے وسطی صوبہ بامیان میں اپننے ٹھکانے بنالیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 435 افغان طالبان ہلاک، 188 چیک پوسٹیں تباہ، 31 پر قبضہ
طالبان حکام 5 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے، جو اب بھی بامیان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔
افغانستان میں فتنہ الخوارج اور طالبان کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان کی کارروائیوں میں اب تک طالبان کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
پاکستانی فورسز نے طالبان کی 118 چیک پوسٹیں تباہ کیں اور 31 پر قبضہ کر لیا، جبکہ 188 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ کی گئیں۔ اب تک افغانستان میں 51 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔














