ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کویت کے شہر پورٹ شعیبہ میں ایک کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں: ایران کی خلیجی ممالک پر اندھا دھند بمباری غلط حکمتِ عملی، ترک وزیر خارجہ
امریکی حکام کے مطابق بغیر پائلٹ طیارہ نظام فضائی دفاع کو چکمہ دے کر ہدف تک پہنچا۔ ابتدائی طور پر 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں زخمی فوجی کے دم توڑنے اور ملبے سے مزید لاشیں ملنے پر تعداد 6 ہو گئی۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایک طاقتور ہتھیار نے مضبوط حفاظتی انتظامات والے ٹیکٹیکل آپریشنز سینٹر کو نشانہ بنایا۔ یہ ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد امریکی فوج کی جانب سے تصدیق شدہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔
امریکی فوج نے 4 ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر کی، جن میں یو ایس آرمی ریزرو کے کیپٹن کوڈی خورک (35)، سارجنٹ نوح ٹیٹجنس (42)، سارجنٹ نکول امور (39) اور سارجنٹ ڈیکلین کوڈی (20) شامل ہیں۔













