پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لوگو شیئر کیا گیا جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
اس سال پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جو اپنے بہترین کھیل کے لیے تیار ہیں۔ شائقین بھی لیگ کے آغاز کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ہر ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔
New look to define the #NewEra! 🏏
Presenting the most awaited HBL PSL 11 official logo. 8 teams are ready—are you?
#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/iKZjnq9JPE— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2026
پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا جہاں افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے مدمقابل ہوں گے۔ افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
اس سیزن میں لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور پنڈیز۔ جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز کو ملتان سلطانز کے نام سے ری برانڈ کیا گیا ہے۔ اس سیزن میں کچھ میچ پہلی بار پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگوں میں شمار ہوتی ہے اور ہر سال اس کے مقابلوں کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔














