مصنوعی ذہانت ملازمتیں ختم نہیں بلکہ پیدا کررہی ہے، یورپ کے مرکزی بینک کا دعویٰ

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی مرکزی بینک کے مطابق مصنوعی ذہانت کے باعث ملازمتوں کے خاتمے کا خدشہ حقیقت کے برعکس ہو سکتا ہے، کیونکہ اے آئی کے بڑھتے استعمال سے یوروزون میں روزگار کے مواقع میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کے بڑھتے اثرات، خواتین کی ملازمتیں اگلے 10 سال میں ختم ہو جائیں گی؟

بینک نے اپنے بلاگ میں کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی ملازمتوں کو ختم کر دے گی، تاہم دستیاب شواہد اس کے برعکس رجحان ظاہر کرتے ہیں جہاں اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیاں نئی بھرتیاں کر رہی ہیں۔

اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیاں زیادہ بھرتیاں کررہی ہیں

یورپی مرکزی بینک کے سروے آن ایکسس ٹو فنانس آف انٹرپرائزز کے مطابق وہ ادارے جو مصنوعی ذہانت کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، مستقبل قریب میں اضافی عملہ بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح وہ کمپنیاں جو اے آئی میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، مثبت روزگار نمو میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کی تیز رفتار پیش قدمی سے کونسی ملازمتیں خطرے میں؟ بل گیٹس نے بتا دیا

بینک کے مطابق اوسطاً اے آئی پر انحصار کرنے والی کمپنیاں ملازمین کو نکالنے کے بجائے نئی بھرتیاں کرتی ہیں، اور آئندہ ایک سال کے دوران اے آئی سرمایہ کاری کے باعث بھرتیوں میں وقفے کا امکان بھی کم ہے۔

عالمی سطح پر خدشات برقرار

دوسری جانب دنیا بھر میں لیبر مارکیٹ پر مصنوعی ذہانت کے اثرات سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔ ماہرین معاشیات کے درمیان یہ بحث جاری ہے کہ آنے والے برسوں میں اے آئی وائٹ کالر ملازمتوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کا نیا کمال، میڈیکل طلبہ کی تربیت کے لیے فرضی مریضوں کا استعمال

حال ہی میں ٹوئٹر کے سابق بانی نے اپنی کمپنی بلاک میں 4,000 ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے کم عملے کے ساتھ بھی مؤثر کام ممکن ہو گیا ہے۔

جرمن تحقیق میں ملازمتوں میں کمی کی پیشگوئی

جرمنی کے آئیفو انسٹی ٹیوٹ کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جرمنی کی ایک چوتھائی سے زائد کمپنیاں توقع رکھتی ہیں کہ اگلے 5 برسوں میں مصنوعی ذہانت کے باعث ملازمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مجموعی تصویر پیچیدہ ہے جہاں ایک جانب نئی ٹیکنالوجی روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب روایتی ملازمتوں کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان