ایران کیخلاف بھارتی مخبری کے بعد ایرانی جہاز پر آبدوز حملہ، 101 لاپتا، امدادی کارروائیاں جاری

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب گالے کے علاقے میں ایرانی جہاز پر مبینہ آبدوز حملے کے بعد کم از کم 101 افراد لاپتا، ایک ہلاک اور 78 زخمی ہو گئے۔ سری لنکن بحریہ اور طبی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم واقعے پر بھارت کی خاموشی اور مبینہ طور پر حساس معلومات امریکا اور اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

3 مارچ کو سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد جہاز ڈوب گیا۔ سری لنکن بحریہ نے فوراً سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور اب تک درجنوں افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 101 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تاہم خطے کے مبصرین اور ماہرین نے بھارت کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے واقعے کی حساس معلومات امریکا اور اسرائیل کو فراہم کیں، جس سے امدادی کارروائیوں اور بین الاقوامی بحری سلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں اعتماد اور تعاون کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں، اور اس سے ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان