چینی ماہر تعلیم اور یوٹیوبر پروفیسر جیانگ نے 2024 میں پیش گوئی کی تھی کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرے گا تو وہ جنگ ہار جائے گا۔ موجودہ حالات اس پیش گوئی کی تصدیق کرتے ہیں، کیونکہ ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اور صہیونی فوجی کارروائیوں کے خلاف مضبوط دفاعی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے، جس سے نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی توانائی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
پروفیسر جیانگ کی پیشگوئی
جیانگ نے 3 بڑی پیش گوئیاں کی تھیں، اول ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوں گے، دوم امریکا ایران پر حملہ کرے گا اور سوم پیشگوئی یہ کہ امریکا یہ جنگ ہار جائے گا۔
ان میں پہلی دو پیش گوئیاں پہلے ہی درست ثابت ہو چکی ہیں۔ جیانگ کے مطابق اب بھی تیسرے نکتے پر وہ قائم ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ ایران اپنی مضبوط دفاعی اور اسٹریٹجک تیاریوں کی وجہ سے اس جنگ میں کامیاب ہوگا۔
⚠️ BUCKLE UP: 2026 GEOPOLITICAL PREDICTIONS FROM A PROFESSOR WHO GOT TRUMP, IRAN, & UKRAINE RIGHT.
Professor Jang uses game theory & history to forecast global shifts. His track record is uncanny. Here’s his alarming analysis for 2026.
THE GRAND GAME: US vs. CHINA
➡️ The core… pic.twitter.com/kNFH8aokhL— Mark (@Mark4XX) January 8, 2026
جیانگ کے مطابق ایران نے 20 سال کی تیاری کے بعد امریکی اور صہیونی فوجی قوتوں کے خلاف اپنی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پچھلے حملوں اور مشقوں کے دوران ایرانی افواج نے دشمن کی صلاحیتوں اور نفسیات کا بغور مطالعہ کیا۔ ایران نے صرف براہِ راست فوجی تصادم تک محدود نہ رہتے ہوئے اقتصادی اور توانائی کے بنیادی نظاموں پر حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا مشرق وسطیٰ میں بحران کیسے پیدا کرتا آیا ہے؟
ایران نے خلیجی ممالک کے پانی اور توانائی کے بنیادی ذرائع کو نشانہ بنایا ہے۔ جیانگ کے مطابق اگر پانی کے پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے تو یہ ممالک چند ہفتوں میں پانی کی شدید قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خلیجی ممالک کے پیٹرول ڈالر اور مالی نظام پر بھی اثر پڑ رہا ہے، جو امریکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
امریکی مشکلات اور زمینی حملے کا دباؤ
جیانگ کے مطابق ایران کی اسٹریٹجک حکمت عملی نے امریکہ پر زمینی حملے کا دباؤ بڑھا دیا ہے، مگر عوامی مخالفت کی وجہ سے امریکی حکومت اس میں ہچکچا رہی ہے۔ ایرانی اقدامات نے نہ صرف خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو محدود کیا ہے بلکہ ایران کی قومی خودمختاری کو بھی مضبوط کیا ہے۔
Professor Jiang predicts Israel is intentionally dragging the US into a losing war with Iran to destroy America.
Zionists want the American empire to fall so Israel can rule. pic.twitter.com/APduCBp5xx
— Furkan Gözükara (@FurkanGozukara) February 15, 2026
پروفیسر جیانگ کے مطابق ایران نے ڈرون حملے، توانائی اور پانی کے بنیادی نظاموں پر حملے، اور خلیجی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا جیسے حربے بروئے کار لائے ہیں، جس سے امریکی اور صہیونی افواج کو نقصان پہنچا ہے۔ جیانگ کا کہنا ہے کہ نتیجہ یہ ہوگا کہ امریکا اپنی توقعات کے باوجود اس جنگ میں شکست کھائے گا اور ایران دفاعی فتح حاصل کرے گا۔













