ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیل خارج کر دی

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن  کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن  کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جستس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے اختتام پر عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے  فیصلے کے خلاف 2022 میں دائر کردہ درخواست میں فیصلے اور شوکاز نوٹس کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف ڈکلیئریشن اور معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی دائر درخواست خارج  کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp