محبت کی شادی کا ایک سال بعد المناک اختتام، ویڈیو پیغام کے بعد شوہر نے بھی جان دیدی

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر بنگلورو میں محبت کی شادی کا افسوسناک انجام سامنے آیا، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت میں پیش آنے والے اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق 25 فروری (بدھ) کی رات ہیلالیگے گاؤں میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والا جوڑا، دیپنت سبر اور منجولا سبر، تقریباً ایک سال قبل محبت کی شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ دونوں 3 ہفتے پہلے ہی ہیلالیگے گاؤں میں کرائے کے مکان میں منتقل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے کوہاٹ میں ینگ ڈاکٹر کا قتل: ’خاتون ڈاکٹر نے خواتین وارڈ میں داخلے سے منع کیا جو اس کا قصور بنا‘

پولیس اور ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان خاندان سے متعلق کسی معاملے پر شدید جھگڑا ہوا۔ جھگڑا بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

الزام ہے کہ دیپنت نے اپنی بیوی منجولا پر جسمانی تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ویڈیو پیغام کے بعد خودکشی

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد دیپنت نے اپنے موبائل فون پر ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہے اور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اس نے بھی اپنی جان لے لی۔

واقعہ 2 دن تک منظر عام پر نہ آ سکا۔ گھر کے مالک کو شک ہونے پر اس نے کھڑکی سے اندر جھانکا تو دونوں کی لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیے بیٹے نے کیریئر تنازع پر باپ کو قتل کردیا، لرزہ خیز انکشافات

پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا۔

تحقیقات میں نئے انکشافات

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ دیپنت بومسندرا میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ منجولا کو دیپنت کی پہلی شادی اور اس سے ہونے والے 2 بچوں کے بارے میں علم نہیں تھا، جس پر دونوں کے درمیان تنازع جاری تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ موبائل فون سے حاصل ہونے والی ویڈیو اور دیگر شواہد کا فرانزک جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں