نوید کامران بلوچ نے پاکستان کے 9ویں وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوید کامران بلوچ نے پاکستان کے 9ویں وفاقی محتسب کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟

تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق نوید کامران بلوچ 4 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

نوید کامران بلوچ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، وفاقی سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سابق وفاقی محتسب کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری

حلف برداری کے بعد وفاقی محتسب نے صدر مملکت سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ہدایت کی کہ شہریوں کو انصاف تک رسائی بہتر بنانے، مقدمات کے جلد اور مؤثر فیصلوں کو یقینی بنانے اور وفاقی اداروں میں شکایات کے بروقت ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کو ترجیح دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان