رعایتی گوشت چند منٹ میں ختم، بنگلہ دیش کا رمضان فوڈ پروگرام مشکلات سے دوچار

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے رمضان سبسڈائزڈ فوڈ سیل پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد کو سستی اشیائے خوراک فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی حکومتی مہم مطلوبہ نتائج دینے میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

محدود رسد اور اشیا کے معیار سے متعلق شکایات کے باعث کئی خریدار مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔

یہ موبائل فروخت پروگرام رمضان کے دوران وزارت ماہی پروری و لائیواسٹاک کی جانب سے دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف علاقوں میں چلایا جا رہا ہے، جہاں گائے کا گوشت، مرغی، انڈے اور دودھ رعایتی قیمتوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین ہر صبح 40 منٹ دفتر میں گزاریں، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہدایت

تاہم متعدد خریداروں کا کہنا ہے کہ خصوصاً گائے کے گوشت کی دستیابی طلب کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

بدھ کو پروگرام کے 14ویں روز صبح تقریباً 10 بجے ڈھاکہ کے علاقے کاکرائل میں قائم ایک سیل پوائنٹ پر خریداروں کی محدود تعداد قطار میں نظر آئی۔

زیادہ تر لوگ گائے کا گوشت خریدنے کے منتظر تھے، جو ٹرک پہنچنے کے تقریباً 30 سے 40 منٹ کے اندر ختم ہو گیا۔

ادھر میرپور-10 میں ایک خاتون نے ایک روز قبل خریدا گیا گوشت واپس کرتے ہوئے شکایت کی کہ اس میں زیادہ تر ہڈیاں اور چربی شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوشت پانی ملا ہوا اور ناقص معیار کا محسوس ہو رہا تھا۔

دارالحکومت کے دیگر کئی مقامات پر بھی اسی نوعیت کے مناظر دیکھنے میں آئے، دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے تک متعدد سیل پوائنٹس پر گائے کا گوشت تقسیم شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ختم ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں پولیس فورس کی تنظیمِ نو، جاپان سے مدد طلب

کورائل کچی آبادی کی رہائشی راشدہ بیگم نے بتایا کہ وہ صبح سے انتظار کر رہی تھیں لیکن گائے کا گوشت حاصل نہ کر سکیں اور بالآخر مرغی اور دودھ خریدنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت انڈے فی درجن 96 ٹکا میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں قیمت تقریباً 100 ٹکا ہے، اس لیے طویل قطار میں کھڑے ہونے کا فائدہ بہت کم رہ جاتا ہے۔

ایک اور بزرگ خاتون ملکہ بیگم نے بھی تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کے باوجود گوشت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ’میں یہاں اس لیے آتی ہوں کہ بازار کی قیمتیں برداشت نہیں کر سکتی، مگر کئی بار انتظار کے باوجود خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا ہے۔‘

فی الحال یہ پروگرام ڈھاکہ کے 26 مقامات پر جاری ہے جہاں گائے کا گوشت 650 ٹکا فی کلو، ڈریسڈ برائلر مرغی 245 ٹکا فی کلو، انڈے 96 ٹکا فی درجن اور دودھ 80 ٹکا فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ہر خریدار کو ایک کلو گوشت، ایک مرغی، ایک لیٹر دودھ اور زیادہ سے زیادہ دو درجن انڈے خریدنے کی اجازت ہے، حکام کے مطابق یہ فروخت مہم رمضان کے 25ویں دن تک مجموعی طور پر 26 دن جاری رہے گی۔

تاہم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال گائے کے گوشت کی مقدار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، پہلے روزانہ تقریباً 5 ہزار کلوگرام گوشت فروخت کیا جاتا تھا، جبکہ اس سال یہ مقدار کم ہو کر تقریباً ایک ہزار کلوگرام رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش آرمی میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کا اعلان

اسی طرح مچھلی، جو گزشتہ برسوں میں اس پروگرام کے تحت فروخت کی جاتی تھی، اس سال دستیاب نہیں ہے۔

2024 میں موبائل ٹرکوں کے ذریعے 30 مقامات اور 5 مارکیٹوں میں مچھلی، دودھ، انڈے، مرغی، گائے اور بکرے کا گوشت فروخت کیا جاتا تھا، مگر اب اشیا کی فہرست محدود ہو چکی ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک سروسز کے حکام نے محدود سپلائی سے متعلق شکایات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس چیف کا نوٹس، انتہا پسندی، بھتہ خوری اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

نائب ڈائریکٹر شریف الحق کے مطابق گائے کا گوشت روزانہ طے شدہ مقدار کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ابو سفیان نے کہا کہ حکام انڈوں کی قیمت مزید کم کرنے اور گوشت کی فراہمی بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض خامیوں کے باوجود حکومت کا یہ موبائل سیل پروگرام رمضان کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان