بنگلہ دیش میں پولیس فورس کی تنظیمِ نو، جاپان سے مدد طلب

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے اپنی پولیس فورس کی اصلاحات اور ازسرِنو تنظیمِ نو کے لیے جاپان سے تعاون طلب کر لیا ہے۔

یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیرِ داخلہ کی چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

یہ درخواست منگل کی صبح ڈھاکا میں وزارتِ داخلہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کے وزیرِ داخلہ صلاح الدین احمد نے بنگلہ دیش میں جاپان کے سفیر سائدہ سنیچی  سے کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے جاپان کو بنگلہ دیش کا ’آزمودہ دوست‘ اور بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی  یعنی جائیکا کے ذریعے جاپان کی نمایاں سرمایہ کاری کا ذکر کیا، جس میں میٹرو ریل منصوبہ اور حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تیسرے ٹرمینل جیسے بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبے شامل ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ جاپان ماضی میں ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ ٹریفک سیفٹی اقدامات پر کام کر چکا ہے، اس ضمن میں جلد ہی باقاعدہ تجاویز پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش بینک کے نئے گورنر مستقر رحمان نے عہدہ سنبھال لیا

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹوکیو پولیس اصلاحات اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی بہتری میں مزید معاونت فراہم کرے گا۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں امن و امان، سیکیورٹی تعاون، ٹریفک مینجمنٹ، تجارت اور سرمایہ کاری شامل تھے۔

ملاقات کے آغاز میں وزیرِ داخلہ نے جاپانی سفیر کا خیرمقدم کیا جبکہ سفیر نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جاپانی سفیر نے انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں بنگلہ دیش کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ٹریفک سیفٹی منصوبے کی تکمیل کے بعد جاپان پولیس اور ڈی ایم پی کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش آرمی میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کا اعلان

ڈھاکا میں 2016 کے بیکری حملے کی دسویں برسی کے تناظر میں جاپانی سفیر نے بنگلہ دیش میں مقیم جاپانی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کی درخواست بھی کی۔

وزیرِ داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت جاپانی سرمایہ کاروں، تاجروں اور تمام جاپانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور جاپان کی کسی بھی درخواست کو انتہائی اہمیت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ