کیا پاکستان کی بندرگاہیں عارضی طور پر بند کی گئی ہیں؟ حقیقت کیا ہے؟

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے ملک کی تمام بندرگاہوں پر داخلے کو حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے جو 10 مارچ 2026 تک نافذ رہے گا۔

وزارتِ اطلاعات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے بندرگاہوں کے داخلے معطل کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ وزارت کے مطابق، 10 مارچ 2026 تک بندرگاہیں بند کرنے کی خبر من گھڑت ہے اور کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں سے محتاط رہیں اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو متبادل روٹ سے تیل کی سپلائی، سعودی عرب کی مکمل حمایت

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان گذشتہ کئی روز سے حالات کشیدہ ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کشیدگی سے خلیجی ممالک کی معیشت متاثر ہو گی۔

پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے جس کے متبادل کے طور پر یانبو کا روٹ اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے لیے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے خام تیل کی متبادل سپلائی روٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل، مسافروں کو ہدایات جاری

علی پرویز ملک کے مطابق سعودی ذرائع نے یانبو سے سپلائی کی سیکیورٹی اور پاکستان کے لیے ترجیحی رسائی کی ضمانت دی ہے، جبکہ ایک جہاز کو پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے روانہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان