ایران کی پاسداران انقلاب (اسلامی انقلاب گارڈز کور) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ نے جمعرات کی صبح شمالی خلیج میں ایک امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کی فوجی اور تجارتی کشتیوں کو، جو ان کا ساتھ دیتی ہیں، خلیج کے اس حصے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاسداران انقلاب نے کہا اگر کسی بھی حامی ملک کی کشتی دیکھی گئی تو اسے یقینی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بیان ایران کی جانب سے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری کیا گیا ہے، جہاں اس نے اپنے سمندری حدود پر سخت کنٹرول کا عندیہ دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ جنگ کے حالات میں بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے تحت ایران کو ہرمز کے راستے پر کنٹرول کا حق حاصل ہے۔














