سعودی قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے تحت قائم قومی رہنمائی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی نے ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیے انتہائی سنگین نوعیت کا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
مرکز نے صارفین کو فوری طور پر اپنے آلات کو تازہ ترین سیکیورٹی اپڈیٹ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پرانے ورژنز میں موجود ممکنہ سائبر خطرات اور کمزوریوں سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیے: وزارت تعلیم چینی ٹیک کمپنی ہواوے کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کو آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرے گی
مرکز کے مطابق ہواوے نے ان خامیوں کے تدارک سے متعلق تفصیلی وضاحت اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے جبکہ صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری سیکیورٹی اپڈیٹس نصب کریں تاکہ نظام، ڈیٹا اور ذاتی معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔














