حامد یعقوب شیخ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر حامد یعقوب شیخ کو سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کردیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےجمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حامد یعقوب شیخ اس سے قبل سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا جا رہا ہے اور وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں توانائی کی فراہمی میں رکاوٹیں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن ملک کے تیل و گیس کے شعبے، توانائی کی درآمدات اور پیٹرولیم وسائل سے متعلق پالیسی سازی اور رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دریں اثنا بدھ کو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ سعودی حکام نے پاکستان کو توانائی کی محفوظ فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس مقصد کے لیے بحیرہ احمر میں واقع ینبع بندرگاہ کے ذریعے تیل کی سپلائی فراہم کی جائے گی تاکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ایک جہاز کو ینبع بندرگاہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جہاں سے پاکستان کے لیے خام تیل لوڈ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، عوام کیا کہتے ہیں؟

پیٹرولیم وزیر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ینبع بندرگاہ سے تیل کی سپلائی کو پاکستان کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان