نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینئیر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریوٹ سے ملاقات کی اور خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر امن اور استحکام کے قیام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received the British High Commissioner, Jane Marriott @JaneMarriottUK at the Ministry of Foreign Affairs today.
While appreciating Commonwealth’s close engagement with Pakistan, DPM/FM conveyed that… pic.twitter.com/1U1iOO5nF1
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 5, 2026
وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان کے ساتھ کامن ویلتھ کے قریبی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آنے والے کامن ویلتھ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ (CFAMM) میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ خطے کی موجودہ صورتحال اس کی اجازت نہیں دیتی۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے
محمد اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے اور تحمل و ضبط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مشرقِ وسطیٰ اور وسیع خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔














