پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 481 طالبان ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کرلیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ بھاری آرٹلری فائر کے ذریعے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
🚨🚨آپریشن غضب للحق جاری / کرم سیکٹر
پاک افغان بارڈر پرکرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع@AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/DtyIEPCknG— Media Talk (@mediatalk922) March 6, 2026
مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 435 افغان طالبان ہلاک، 188 چیک پوسٹیں تباہ، 31 پر قبضہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور پاک فوج بھرپور طریقے سے دشمن کی طاقت کو کم کرتی رہے گی۔














