عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3400 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2915 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 34 ڈالر کمی کے بعد 5110 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













