پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے اسکولز شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے اور کسی قسم کی بندش یا آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کا یہ مختصر مگر دوٹوک بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں تعلیمی اداروں کے کھلنے اور بندش کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
Schools Are open as per schedule.
No closure & No Online Classes— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) March 6, 2026
صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تمام تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور طلبہ کو کلاس روم میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدام طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے یکساں معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی نظام میں کسی قسم کی خلل یا الجھن پیدا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 تعلیم میں اصلاحات اور بہتری کا سال رہا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات
دوسری جانب وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تمام وفاقی تعلیمی اداروں کے لیے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اسکول اور کالجز 30 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے جس کی تصدیق سرکاری نوٹیفیکیشن میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
سرکاری ذرائع کے مطابق اس بار بہار کی تعطیلات کو عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور عملے کو تہوار کے موقع پر طویل وقفہ فراہم کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد بھر کے تمام وفاقی حکومت کے اسکولوں اور کالجوں پر لاگو ہوگا۔














