یو اے ای کا ایران کی جانب سے داغے گئے 9بیلسٹک میزائلز اور 109 ڈرون تباہ کرے کا دعویٰ

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرونز کو روک کر تباہ کیا، جبکہ 3 ڈرون اماراتی حدود کے اندر گرے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے کویت میں سفارتی سرگرمیاں معطل کر دیں، صدر ٹرمپ کا آئندہ ایرانی قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کرنے کا اعلان

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، جبکہ 3 ڈرونز کے اماراتی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 205 بیلسٹک میزائلوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے 190 میزائل اماراتی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے، جبکہ 13 میزائل سمندر میں اور 2 اماراتی حدود میں گرے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں یکطرفہ حملہ آور ڈرون فورس تعینات کرنے کا اعلان

بیان کے مطابق اب تک 1184 ایرانی ڈرونز کی نشاندہی کی جا چکی ہے جن میں سے 1110 ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کیا، جبکہ 74 ڈرون اماراتی علاقوں میں گرے۔ اس کے علاوہ 8 کروز میزائل بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں پاکستان، نیپال اور بنگلادیش کے 3 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف قومیتوں کے 112 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان