اپنے ہزاروں شہریوں کو مشرق وسطیٰ سے نکال رہے ہیں لیکن خاموشی سے، صدر ٹرمپ

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے ہزاروں شہریوں کو نکال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا ایران کی جانب سے داغے گئے 9بیلسٹک میزائلز اور 109 ڈرون تباہ کرے کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ کام خاموشی سے مگر بغیر رکاوٹ کے ہو رہا ہے۔

انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کی تعریف کی کہ وہ زبردست کام کر رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کل بتایا کہ 20,000 امریکی شہری وطن واپس آ چکے ہیں اور چارٹر پروازوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: عراق: ایرانی فورسز کی کردوں کے خلاف کارروائی، کیمپ تباہ

ٹرمپ انتظامیہ کو اس اقدام پر تنقید کا سامنا بھی ہے کیونکہ منگل کو انہوں نے امریکی شہریوں سے مشرق وسطیٰ کے ایک درجن سے زائد ممالک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp