ایران پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے متجاوز

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران سے جاری جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں شدید ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور جمعے کے روز تیل کی قیمتیں بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو گئیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہر قم کے متعدد علاقوں میں امریکا و اسرائیل کے حملے، دیگر شہروں میں بھی کارروائی

امریکی خام تیل کی قیمت ابتدائی تجارت میں 9 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو اکتوبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب عالمی معیار برینٹ خام تیل بھی 6 فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا، جو اپریل 2024 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔

مزید پڑھیے: ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں لیکن امریکا کے ساتھ تعاون بھی ضروری ہے، ہسپانوی وزیراعظم

ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کویت نے ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم ہونے کے باعث بعض آئل فیلڈز میں پیداوار کم کرنا شروع کر دی ہے، تاہم اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ سوائے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے ایران کے ساتھ کسی معاہدے کا امکان نہیں۔

اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ

تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خراب معاشی اعداد و شمار کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کمی دیکھی گئی۔

ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.6 فیصد سے زیادہ کمی

ڈاؤ جونز تقریباً 900 پوائنٹس نیچے

نیس ڈیک میں 1.4 فیصد کمی

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش: پاکستان کی سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کے لیے متبادل راستہ دینے کی درخواست

رپورٹ کے مطابق فروری میں معیشت سے 92 ہزار ملازمتیں ختم ہو گئیں جس سے معاشی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آبنائے ہرمز میں جہاز پھنس گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں سینکڑوں آئل اور ایل این جی بردار جہاز پھنس گئے ہیں اور عالمی منڈی تک نہیں پہنچ پا رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عام حالات میں دنیا کی 20 فیصد یومیہ تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ ہفتے تک عالمی تیل سپلائی میں 40 لاکھ بیرل یومیہ تک کمی آ سکتی ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی خام تیل کی قیمت 30 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہے جس کے باعث صارفین کے لیے پیٹرول بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم امہ متحد، سعودی عرب کا بڑا اعلان، ایران کا شکریہ، آیت اللہ خامنہ ای زندہ؟ٹرمپ کا خوف

امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3.32 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان