بنگلہ دیش عالمی برادری سے مضبوط تعلقات کا خواہاں، وزیر اعظم طارق رحمان

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ باہمی احترام، اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاکا حکومت دو طرفہ اور کثیر الجہتی سفارتی روابط کو خاص اہمیت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں گاڑیوں کے لیے ایندھن کی خریداری پر حد بندی

دارالحکومت ڈھاکا میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں تعینات سفارت کاروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم طارق رحمان نے کہا کہ یہ تقریب محض رسمی اجتماع نہیں بلکہ مختلف قوموں، مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، ہمدردی اور اتحاد کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی مشترکہ اقدار ایک پُرامن اور برداشت پر مبنی معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت آزادی کے تحفظ، انسانی حقوق کی پاسداری اور بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف پر قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک میں امن و امان کو مضبوط بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور نئے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کے ذریعے بنگلہ دیش اور عالمی برادری مشترکہ طور پر امن، ترقی اور خوشحالی کی جانب آگے بڑھیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنی سفارتی پالیسی میں برابری، باہمی مفادات اور دوستانہ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔ افطار تقریب کے دوران وزیر اعظم طارق رحمان نے سفارت کاروں سے ملاقات کی اور ان سے خیرسگالی کا تبادلہ کیا۔

مرکزی میز پر وزیر اعظم کے دائیں جانب ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان جبکہ بائیں جانب بیٹی بیرسٹر زائمہ رحمان موجود تھیں۔ اس موقع پر بھارت کے ہائی کمشنر پرنئے کمار ورما، نیپال کے سفیر گھانشیام بھنڈاری، بھوٹان کے سفیر داشو کرما ہامو درجی، پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور سری لنکا کے سفیر دھرمپالا ویرکودی سمیت سارک ممالک کے سفارت کار بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برازیل، فلسطین، روس، تھائی لینڈ، قطر اور عمان سمیت کئی ممالک کے سفیر اور سفارتی نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ کابینہ کے ارکان، حکومتی مشیران، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان