فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ فلم سٹارز عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز تین ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے 28 اپریل 2023 کو ریلیز ہونا تھا۔ تاہم، فلم کی کاسٹ نے جمعرات کو انسٹاگرام پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جو اب 28 جولائی، 2023 کو ریلیز ہوگی۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ دونوں نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹس شیئر کیں۔ جبکہ عالیہ نے اپنے کیپشن میں لکھا، ”راکی اور رانی کی پریم کہانی… 28 جولائی، 2023 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں ملتے ہیں،” رنویر نے کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا گیا، ’’کیونکہ یہ سب کچھ آپ سے محبت کرنے کے بارے میں ہے۔ فیملی!‘‘ انہوں نے فلم کے نام کا ایک پوسٹر شیئر کیا جس پر ‘سیو دی ڈیٹ’ لکھا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

اداکار ہ جھانوی کپور اور فلمساز زویا اختر سمیت کئی مشہور شخصیات نے ان کی پوسٹوں پر تبصرہ کیا، اور بہت سے مداحوں نے ‘انتظار نہیں کر سکتے’ جیسے تبصرے لکھے ۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی سے فلمساز کرن جوہر نے بطور ہدایت کار واپسی کی۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی کے بارے میں اپنے جوش و خروش کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے جمعرات کو انسٹاگرام پر لکھا، ”وہ کہتے ہیں صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے– ہم بہت سارے پیار کے ساتھ آرہے ہیں
ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنویر اور عالیہ کے ساتھ، راکی اور رانی کی پریم کہانی میں تجربہ کار اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کرن دھرمیندر اور شبانہ اعظمی کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شبانہ عالیہ کی دادی کا کردار ادا کریں گی جب کہ جیا رنویر کی دادی کا کردار ادا کریں گی۔

گزشتہ سال، راکی اور رانی کی پریم کہانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کرن نے ریلیز کی تاریخ کا اعلان ایک طویل بیان میں کیا تھا جو انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا، ”7 سال بعد، میرے لیے اپنے پہلے گھر یعنی سینما گھروں میں واپسی کا وقت آگیا ہے۔ میری فلم کے سیٹ پر ایک نہیں بلکہ بہت سے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کا اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ