9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جن میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل ہیں۔

سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، راشد شفیق، شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی کیسز : مزید 2 مقدمات میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا، 12 افراد اشتہاری قرار

جج امجد علی شاہ نے کہا کہ سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات میں مرکزی کردار ادا کرنے اور تشدد پر مبنی احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں حصہ لیا، پولیس پر حملے کیے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے۔ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 افراد پر دسمبر 2024ء میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ مقدمے میں اب تک استغاثہ کے 44 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ 118 ملزمان میں سے 18 دورانِ ٹرائل عدالت میں غیر حاضر رہے، جبکہ 29 مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 9مئی میں ملوث سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی

پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے انکوائری تشکیل دی۔ 8 جنوری کو ان 47 مفرور ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے اور انہیں 7 دن کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا، تاہم کوئی بھی ملزم پیش نہیں ہوا، جس کے بعد عدالت نے ان کا اسٹیٹ کونسل مقرر کر کے چارج فریم کیا۔

جج امجد علی شاہ کے مطابق پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کروائے، جبکہ اسٹیٹ کونسل نے ان پر جرح کی۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 47 اشتہاری ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان