عمران خان اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، وزیراعظم

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے عمران خان کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کے لیے عمران خان کی نئی چال کے پیچھے چھپے برے ارادے کو سمجھنے کے سلسلے میں کوئی غلطی نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ ایک بار پھر 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لیے ’انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’مجھے اس کی حرکات پر کوئی تعجب نہیں ہے کیوں کہ جو شخص مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے، لوگوں کو تشدد پر اکسائے، ریاستی علامات اور فوجی تنصیبات پر حملہ کروائے اور شہداء کی یادگاروں کو گروائے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات پھیلانے والے ہرکاروں کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے جعلی خبروں ولا طریقہ کار اپنایا۔ ان کی پھیلائی ہوئی باتوں میں نفرت، تقسیم اور جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp