مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث بھارت میں پھنسی کرکٹ ٹیموں کے لیے خوشخبری

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث بھارت میں محصور کرکٹ ٹیموں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں واپس اپنے ممالک جانے کے لیے آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ چارٹر طیاروں میں سفر کریں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم جو بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کھا چکی ہے، آج شام ممبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو گی۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل کولکتہ سے مختلف چارٹر پروازوں کے ذریعے اپنے وطن جائیں گی۔

جنوبی افریقہ کے کچھ کھلاڑی، بشمول کیشو مہاراج، جیسن اسمتھ، جارج لنڈے اور کوچنگ اسٹاف، نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے جہاں 15 مارچ سے محدود اوورز کی سیریز شروع ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے آخری میچ کے بعد 6 دن سے کولکتہ میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد وہیں محصور تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان