انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث بھارت میں پھنسی ٹیموں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف بول پڑے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ انگلش کرکٹ ٹیم جمعرات کو ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوئی اور آج چارٹر طیارے سے واپس اپنے ملک روانہ ہورہی ہے، لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم پچھلے اتوار سے کولکتہ میں پھنسی ہوئی ہے۔
So England got knocked out on Thurs get a charter home today .. West Indies go out last Sunday and are still in Kolkata .. SA in the same position .. That’s where the power is all wrong .. All teams in this situation should be treated the same .. just because you are more…
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) March 7, 2026
انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔
مائیکل وان نے کہاکہ ایسی صورت حال میں تمام ٹیموں کے ساتھ یکساں رویہ اختیار کیا جانا چاہیے، صرف آئی سی سی میں اثرورسوخ کی وجہ سے فرق نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ویسٹ انڈیز سمیت دیگر کرکٹ ٹیمیں بھارت میں پھنسی ہوئی ہیں، جو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے وہاں پہنچی تھیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں واپس اپنے ممالک جانے کے لیے آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ چارٹر طیاروں میں سفر کریں گی۔














