ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے بڑا ہدف رکھا جسے کیوی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
INDIA HAVE WON THE T20 WORLD CUP….!!! 🇮🇳
– The 11 year jinx finally ends. pic.twitter.com/ggBj8EVxAW
— 💪🎭..Rai ji..💪🎭 (@Vinod_r108) June 29, 2024
میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم بھارتی بلے بازوں نے اس فیصلے کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے احمدآباد میں ٹکٹ اور ہوٹل کے نرخ آسمان کو چھونے لگے
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52 اور ایشان کشن نے 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ اختتامی اوورز میں لوئر آرڈر بلے بازوں نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مزید بڑھایا، جہاں شیوم دوبے نے صرف 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔
INDIA HAVE WON THE T20 WORLD CUP….!!! 🇮🇳
– The 11 year jinx finally ends. pic.twitter.com/6s3F6s50xn
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) June 29, 2024
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میٹ ہینری اور راچن رویندرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
فائنل کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔













