افغانستان ناقابل اعتبار، ان کی حمایت نہ ہوتی تو دہشتگرد گروپ کب کے ختم ہو چکے ہوتے، خواجہ آصف

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن یہ تعلقات کبھی قابل رشک ثابت نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان سے کوئی ذاتی یا سیاسی مفاد نہیں، اور یہ تعلقات ہمیشہ یکطرفہ کوششوں کے باوجود مستحکم نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانوں کی 50 سالہ مہمان نوازی کی، لیکن اس کے باوجود کوئی مثبت ردعمل حاصل نہیں ہوا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ افغان حکومت اور عوام کا موجودہ رویہ نہ تو ماضی میں قابل قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں قابل قبول ہوگا۔ پاکستان نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کئی کوششیں کیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ افغانستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کی، اور پاکستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان اسی پشت پناہی کی فرنچائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی حمایت نہ ہوتی تو یہ دہشتگرد گروہ کب کے ختم ہو چکے ہوتے۔ موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

وزیر دفاع نے کابل حکومت کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت پر بھروسہ کرنا خطرناک ہے۔

توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں دنیا بھر میں اثرانداز ہو رہی ہیں اور پاکستان اس میں اکیلا نہیں ہے۔

انہوں نے ایران کی صورت حال اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سامان کی ترسیل میں تاخیر ہو تو مہنگائی خود بخود بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے افغانستان، بنوں حملے کے تانے بانے بھی کابل سے جا ملے

انہوں نے دعا کی کہ موجودہ بحران عارضی ہو اور جنگ کا کوئی حل نکلے۔ وزیر دفاع نے ایران کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے اس کی حفاظت کی دعا کی اور دیگر اسلامی ممالک کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان داخلی تصادم نقصان دہ ہے اور موجودہ بحران کے پیچھے صہیونی سازشیں اور عالمی طاقتیں کارفرما ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان