بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ، اسپین، چین اور بعض یورپی رہنماؤں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنے والا اقدام قرار دیا ہے۔
"One must oppose a war launched without authorization," said Spain's PM Pedro Sanchez, criticizing US-Israeli attacks on Iran as unlawful and urging restraint and protection of civilians. pic.twitter.com/NDlXb77jFG
— Priya kumari Jha (@KumariCr) March 3, 2026
کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور تشدد کی ممانعت کے عالمی اصولوں کے خلاف ہیں اور انہیں فوری طور پر روکنا چاہیے۔
سوئٹزر لینڈ نے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا
سوئٹزرلینڈ کے وزیر دفاع مارٹن فسٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ان کے مطابق سوئس فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ تشدد کی ممانعت کے اصول کے خلاف ہے اور اس طرح کے اقدامات عالمی قوانین کو کمزور کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سپریم لیڈر کا انتخاب: ایران نے بیرونی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیدیا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصول تمام ممالک پر لاگو ہوتا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق فضائی حملوں کے ذریعے ایران کی خودمختاری کو نشانہ بنایا گیا جس سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔
اسپین نے حملوں کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا
یورپی ملک اسپین نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی بمباری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق یہ حملے غیر ذمہ دارانہ ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان کا کوئی واضح قانونی جواز موجود نہیں۔
جرمن نائب چانسلر کو جنگ کی قانونی حیثیت پر شبہ
جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیر خزانہ لارس کلنگ بائل نے کہا کہ انہیں اس جنگ کی قانونی حیثیت پر سنگین شکوک ہیں۔ ان کے مطابق دنیا ایک ایسے خطرناک دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں بین الاقوامی قوانین کمزور پڑ رہے ہیں اور طاقتور ممالک اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
🚨🇨🇭🇮🇷 BREAKING: Switzerland says U.S. and Israeli strikes on Iran violate international law. pic.twitter.com/wKxdIUfZ9V
— Nova Intel (@intel_nova) March 8, 2026
چین کا فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ
چین نے بھی ایران پر جاری حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف
عرب اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، کیونکہ چارٹر کے مطابق کسی ملک پر جارحیت اور طاقت کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔
SCO CONDEMNS Israeli attack on Iran
'Aggressive actions against civilian targets are a gross violation of international law and UN Charter.
'They constitute an infringement on Iran’s sovereignty, cause damage to regional and international security' pic.twitter.com/rD8dLp3aHY
— RT (@RT_com) June 14, 2025
ماہرین کے مطابق ان حملوں کے لیے کوئی واضح قانونی جواز پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث عالمی سطح پر اس پر شدید بحث جاری ہے۔














