اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکا، تحقیقات شروع

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے احاطے کے قریب آج علی الصبح ایک دھماکا ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعے کی نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد جان سے گئے

یہ دھماکا علی الصبح ناروے کے شہر اوسلو میں واقع ریاستہائے متحدہ کے سفارت خانے کے احاطے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی آواز قریبی علاقے میں دور تک سنی گئی جبکہ واقعے میں معمولی نقصان کی اطلاعات ہیں اور شواہد ایک ہدفی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

اوسلو پولیس کے بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات قریباً ایک بجے پیش آیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایک پولیس اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکا قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا۔ واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس ایک یا ایک سے زیادہ مشتبہ افراد کی تلاش کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد ناروے کی وزیرِ انصاف و عوامی سلامتی آسٹری ہینسن نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ پولیس وسیع وسائل کے ساتھ تحقیقات کررہی ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ فی الحال عام شہریوں کے لیے کسی خطرے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے 5 ہزار سے زائد داعش جنگجوؤں کو شام سے عراق منتقل کردیا

امریکی سفارت خانہ اوسلو میں ایسے مقام پر واقع ہے جو شہر کے مرکز سے قریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم سفارتخانے کی طرف سے فوری کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان