مستونگ ٹریفک حادثہ 5 افراد جان بحق، 6 زخمی

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے مقام پر جمعرات کو مسافر ویگن اور کوچ میں خوفناک تصادم ہوا۔

خوفناک تصادم کی صورت میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق افراد کی شناخت کر کے انہیں ورثا کے حوالے کیا گیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی کوچ کے درمیان ہوا جب کہ ڈرائیوروں کی غفلت اور تیزرفتاری حادثے کا سبب بنی۔

پولیس کا مزید کہناہے کہ  جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ، کوئٹہ، جعفرآباد اور قلعہ عبداللہ جبکہ زخمیوں کا تعلق خضدار سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرداخلہ محسن نقوی سے علما کی ملاقات، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نمازِ مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق

شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس میں 9000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

والد کو پھانسی دینے سے بچی یتیم ہوجائے گی، بیوی اور بیٹی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پیٹرولیم اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، اسلام آباد میں ڈیجیٹل نظام متعارف

پاکستان میں تیز انٹرنیٹ کی راہ ہموار، 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی آج

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟