ہنگامی صورتحال میں شہری کیا کریں؟ سعودی محکمہ شہری دفاع کی اہم ہدایات

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے محکمۂ شہری دفاع نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قومی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم کی جانب سے انتباہی پیغام موصول ہو تو فوری طور پر حفاظتی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

حکام کے مطابق شہری فوراً قریبی محفوظ مقام، جیسے کسی عمارت کے اندر یا ایسی بند جگہ میں پناہ لیں جو کھڑکیوں سے دور ہو، اور خطرہ ختم ہونے تک وہیں موجود رہیں۔

کھلے مقامات، شیشوں والی جگہوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

باہر موجود افراد کے لیے رہنما اصول

بیان میں کہا گیا ہے کہ باہر موجود افراد قریبی عمارت میں داخل ہو جائیں یا کسی مضبوط رکاوٹ کے پیچھے پناہ لیں، جبکہ شہریوں کو متاثرہ مقامات پر ہجوم کرنے اور تصاویر بنانے سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سفر کے دوران احتیاطی تدابیر

محکمۂ شہری دفاع نے مزید ہدایت کی ہے کہ گاڑی میں سفر کے دوران اگر انتباہی پیغام موصول ہو تو گاڑی کو سڑک کے کنارے کسی محفوظ مقام پر روک لیا جائے اور پلوں یا بلند عمارتوں سے دور رہا جائے۔

حکام نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے علاقوں میں ہنگامی مدد کے لیے 911 جبکہ دیگر علاقوں میں 998 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اور شہری سرکاری ذرائع سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان