ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد شاہ چارلس سے امریکا کا مجوزہ دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سخت بیانات کے بعد برطانیہ میں بادشاہ شاہ چارلس سوم کے مجوزہ سرکاری دورۂ امریکا کو منسوخ کرنے کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کا متوقع سرکاری دورہ واشنگٹن اپریل میں ہونا تھا، تاہم ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد اس دورے پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچ گئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا اور عوامی بیانات میں برطانیہ کو ‘ایک وقت کا عظیم اتحادی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایران کے خلاف اپنی مہم میں برطانوی حمایت کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما سر ایڈ ڈیوی نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ بادشاہ کو اپریل میں ہونے والے دورے پر نظرثانی کا مشورہ دیں۔ لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ریچل ماسکل نے بھی اسی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس دورے کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی جاری جنگ پر براہِ راست بات چیت نہ ہو، اسے مؤخر کر دینا چاہیے۔

گرین پارٹی کی نائب رہنما ریچل ملورڈ نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شاہی دورہ ‘ناقابلِ تصور’ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کا 4 ممالک کے طلبا کے لیے اسٹڈی ویزے بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

یہ تنازع اس وقت مزید بڑھا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کی ممکنہ فوجی مدد کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا، ‘ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں۔’

دریں اثنا برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ کیئر اسٹارمر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور رائل ایئر فورس کے اڈوں کے ذریعے جاری عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان