شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائر کیا گیا مارٹر گولا پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولا غلام خان بارڈر کے علاقے گُل لک خیل گاؤں میں ایک شہری کے گھر پر آ کر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود بچوں میں سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: سرحد پار دہشتگردی ناقابل برداشت، پاکستانیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، صدر زرداری

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرحدی علاقوں میں افغان رجیم کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان