ڈی جی خان دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 خطرناک دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ 11 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں، گولیاں، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے جوتر کے علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد پولیس چوکیوں اور دیگر سرکاری اداروں کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محفوظ پنجاب کے ہدف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان