خیبرپختونخوا : سرکاری دفاتر میں 50 فیصد گھر سے کام کی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کابینہ نے بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ایندھن کی بچت اور ذمہ دار طرزِ حکمرانی کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری اور ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کے مقصد سے 2 ماہ کے لیے خصوصی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان کے مطابق کابینہ نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد گھر سے کام کی پالیسی متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں عوام کو ریلیف کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سخت احکامات، ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں نمایاں کمی، سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری عشائیوں پر پابندی بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر کابینہ نے فیول کنزرویشن اور رسپانسبل گورننس انیشی ایٹو کی منظوری دی ہے۔

جس کے تحت سرکاری اداروں میں مختلف سطحوں پر ایندھن کے استعمال میں نمایاں کمی لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پشاور میں ایرانی قونصل خانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات ابتدائی طور پر 2 ماہ کے لیے نافذ ہوں گے جبکہ صورتحال کے تجزیے کے بعد ان میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شفیع جان کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکاری محکموں میں اجلاسوں کو سو فیصد آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر ضروری سفر اور ایندھن کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں مزید 25 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرکٹ کی رونقیں بحال، پی ایس ایل 2026 کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کووڈ کے دوران نافذ کیے گئے اقدامات کے تحت بھی 25 فیصد کمی پہلے ہی موجود ہے، جس کے بعد مجموعی کٹوتی 50 فیصد ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فیول کٹوتی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے تاکہ ان کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو جمعہ کے روز بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

جبکہ اس کے متبادل کے طور پر آن لائن کلاسز کو ترجیح دی جائے گی۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ پیٹرول پمپس کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ساتھ ہی کسانوں اور گندم کی کٹائی کے لیے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ایندھن کی بچت اور معیشت کے تحفظ کی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان